اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابناـ ایران کا یہ بد نصیب طیارہ جو تہران کے مہر آباد ایرپورٹ سے ایران کے مشرقی شہر طبس جا رہا تھا پرواز کے کچھ ہی سیکنڈ بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ ادھر ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان نے کہا ہےکہ اس طیارے پر سوار 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایران کایہ طیارہ مہر آباد ایر پورٹ سے پرواز کرنے کے کچھ ہی سکینڈ بعد حادثے کا شکار ہو گیا، اس طیارے کو ٹیک آف میں مشکلات پیش آ رہی تھیں اور زمین سے بلند ہوتے وقت اس کا ایک انجن خراب ہو گياتھا۔ ابتدائي رپورٹوں کے مطابق طیارے کے ملبے سے اب تک چالیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ یہ طیارہ سپاہان ایر کمپنی کا تھا۔ ابھی تک طیارے کے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ہلال احمر کے ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ ایران کے شہری ہوا بازی کے ادارے کے ایک عھدیدار نے کہا ہےکہ اس طیارے میں عملے کے ارکان سمیت اڑتالیس افراد سوار تھے۔






.......
169+242